خیبرپختونخوا اسمبلی میں عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی قرارداد متفقہ منظور

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبرپختونخوا اسمبلی نے عمران خان کی صحت سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، قرارداد حکومتی رکن مشتاق احمد غنی نے ایوان میں پیش کی ، قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جائیں ، ایوان نے سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل منتقل نہ کیے جانے پر مذمت کا اظہار کیا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفاء ہسپتال منتقل کیا جائے اور ان کا علاج ان کے معالجین کی نگرانی میں کرایا جائے ، خیال رہے سپیکر کی جانب سے رائے شماری کرائی گئی جس کے بعد قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔