آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری

مظفرآباد (بیورو رپورٹ) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، شیڈول کے مطابق 25 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔

اسی روز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد انتخابی عمل مکمل کیا جائے گا ، دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے اسمبلی میں عددی برتری کے باعث سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے اپنے امیدوار بھی نامزد کر دیے ہیں۔