کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم کی پلی بارگین منظور، 40 کروڑ 98 لاکھ روپے کی واپسی

پشاور (بیورو رپورٹ) کوہستان مالیاتی سکینڈل میں ایک اور ملزم نے نیب کے ساتھ پلی بارگین کرلی ، کوہستان مالیاتی سکینڈل میں نامزد ملزم حریق احمد کی پلی بارگین منظور کرلی گئی، ملزم نے 40 کروڑ 98 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرلی ، چیئرمین نیب کے بعد احتساب عدالت نے بھی ملزم کی پلی بارگین کی توثیق کردی۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم حریق احمد داسو عسکری بینک کے آپریشن منیجر ہے، ملزم کو کوہستان سکینڈل میں 40 کروڑ سے زائد ٹرانزیکشن ہوئی تھی ، نیب کے مطابق ملزم کو عدالت نے سنٹرل جیل پشاور سے ضمیمہ ب پر نکال کر عدالت میں پیش کیا، احتساب عدالت نے ملزم کی پلی بارگین کے حوالے سے بیان قلمبند کیا۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی مرضی سے پلی بارگین کی درخواست دی تھی، جسے چیئرمین نیب نے منظور کیا، احتساب عدالت نے بھی ملزم کی پلی بارگین کی آج توثیق کردی۔