دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 389 رنز کا ہدف دے دیا، محمد عباس کی 5 وکٹیں

لندن (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل شروع ہوگیا، میزبان ٹیم نے انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلیے 389 رنز کا ہدف دیدیا ، پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عباس ایک مرتبہ پھر پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوگئے جبکہ خرم شہزاد اور محمد علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

لارڈز میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز خراب روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کر دیا گیا تھا ، واضح رہے انگلینڈ نے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 81 رنز سے کیا تھا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یوں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔