لارڈز ٹیسٹ کے بعد پی سی بی کی ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں، 7 کھلاڑی ریلیز

لاہور (ویب‌ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے بعد قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا ، پی سی بی کے مطابق محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، علی عثمان، عامر جمال، اویس ظفر اور خرم شہزاد کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا ہے۔

ان کھلاڑیوں کے متبادل کے طور پر صائم ایوب، عبداللہ فضل، عرفات منہاس، عمران جونیئر، سعد بیگ، عمران رندھاوا اور رضا اللہ کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ متبادل کھلاڑی 9 ستمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

پی سی بی نے ریڈ بال کوچنگ اسٹاف میں بھی تبدیلیاں کی ہیں۔ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ریلیز کردیا گیا، جبکہ مائیک ہیسن اور ایشلے نوفکے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بن گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق انگلینڈ کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ میں بابر اعظم، عبداللہ فضل، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، محمد علی، عمران رندھاوا، عمران جونیئر، غازی غوری، سعد بیگ، صائم ایوب، ساجد خان، سعود شکیل، شان مسعود اور عبید شاہ شامل ہیں۔