لندن (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نجی دورے پر کل لندن پہنچیں گی ، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز لندن کا تین روزہ نجی دورہ کریں گی، مریم نواز اپنی بیٹی کی گریجوایشن تقریب میں شرکت کریں گی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز دورہ لندن کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کریں گی جبکہ وہ فیملی کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

