نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران جنگ کے 6 ماہ بعد مزید پراعتماد ہوگیا ہے اور تہران نے امریکی فوجی طاقت کی حدود کو سمجھ لیا ہے ، امریکی اخبار کے مطابق ایران کے پاس جنگ جاری رکھنے کے لیے کافی میزائل اور ڈرونز موجود ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز میں خلل ڈال کر ایران نے اپنا اثر و رسوخ بڑھا لیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کو اس وقت مذاکرات کی کوئی خاص ضرورت محسوس نہیں ہو رہی، جبکہ ایران جنگ کو امریکی وسط مدتی انتخابات تک طول دے سکتا ہے ، نیویارک ٹائمز کے مطابق مہنگی توانائی، ہلاکتیں اور غیر مقبول جنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی طور پر کمزور کرسکتی ہے۔

