کسٹم عملے کی ملی بھگت سے بغیر ڈیوٹی کروڑوں روپے کے ای سگریٹ کلیئر کرنے کے سکینڈل کا انکشاف

اسلام آباد ایئرپورٹ کسٹم عملہ کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیت کے الیکٹرک سگریٹ بغیر ڈیوٹی کلیئر کرنے کے سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے مذکورہ افسر کے خلاف توشہ خانہ کیس کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

چیف کلکٹر نے معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دے د یاذرائع کے مطابق اسلام آباد نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کسٹم کارگو میں تحقیقات پرنسپل اپریزسرفراز، سپریڈنٹ میاں عبید اور خواتین افسران جن میں انیقہ وثنا شامل ہیں پر الزام تھاکے انہوں نے ایئرپورٹ کارگو کے ذریعے بیرون ملک سے مختلف امپورٹر سے ساز باز کرکے مختلف اوقات میں الیکٹرک سگریٹ جن پر کسٹم ڈیوٹی 20فیصد کو بائی پارٹس صفرڈیوٹی کے ساتھ کلئیر کر دیا

جس پر چیف کلکٹراسلام آباد کو معاملے کا پتہ چلا تو انہوں نے کلکٹر کسٹم ایئرپورٹ نوید الہی کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جس پر ایئرپورٹ کارگو کے مذکورہ بالا افسران کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئیںدوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم آفیسر انیقہ کے خلاف کسٹم میں توشہ خانہ کیس کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں ان کو ڈرائی پورٹ سے ہٹا کر ایئرپورٹ پر تعینات کیا گیا تھا دوبارہ نئے سیکنڈل کا انکشاف ہوا ہے۔