آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا پولیس خدمت مرکزایف سکس کا دورہ،شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

اسلام آباد(سی این پی)آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا پولیس خدمت مرکزایف سکس کا دورہ، خدمت مرکز پر تعینات عملے اور شہریوں سے ملے، شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور عملے کو شہریوں کے ساتھ بہترین رویے اور بغیر کسی تاخیر کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس نے ایس ایس پی ٹریفک رائے مظہراقبال کے ہمراہ ایف سکس خدمت مرکز کا اچانک دورہ کیا اور خدمت مرکز کے عملے اور شہریوں سے ملے

آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ، اس موقع پر شہریوں نے اسلام آباد پولیس کو ایک ہی چھت تلے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق پولیسنگ کے متعلق ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا

شہریوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے جس طرح جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بروئے کار لاتے ہوئے ایک ہی چھت تلے 24/7تمام 28سروسز فراہم کیں وہ قابل تحسین ہے۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے خدمت مرکز پر تعینات عملے کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہریوں کے ساتھ بہترین رویہ اپناتے ہوئے تمام سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنائیں ۔