لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے جعلی دستاویزات پر رومانیہ جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کی شناخت عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے ملزم فلائٹ نمبر FZ-360 کے ذریعے ورک ویزا پر رومانیہ جا رہا تھا امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا ملزم کے پاکستانی پاسپورٹ پر پروٹیکٹر آف امیگرنٹ کے اصلی سٹیکر کے ساتھ رومانیہ کا ورک ویزا جعلی پایا گیا ملزم نے جعلی ویزا بیرون ملک بحرین میں رہائش کے دوران محمد منیر اور محمد زمان نامی ایجنٹس سے 18 لاکھ میں لیاـ ملزم کو مزید کاروائی اور دیگر ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا.

