شازیہ مری کا یومِ امن اور بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر خصوصی پیغام چیئرمین بلاول کا وژن امن، اتحاد اور خوشحالی کا عکاس ہے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے یومِ امن اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کیا شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو یومِ امن کے دن سالگرہ کی مبارکباد دینا ایک معنی خیز اتفاق ہے کیونکہ وہ ہمیشہ اتحاد، امن، اور عوامی خوشحالی کے پیغام کو آگے بڑھاتے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن خوشحالی اور ترقی کی بنیاد ہے اور یہ وہ وژن ہے جس کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہمیشہ بات کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا یقین ہے کہ امن ہی ترقی اور ہم آہنگی کا واحد راستہ ہے اور ان کی قیادت میں ہم ایک ایسا پاکستان دیکھنے کے خواہاں ہیں جہاں ہر فرد کو برابری، انصاف اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔شازیہ مری نے کہا کہ یومِ امن ہمیں چیئرمین بلاول بھٹو کے بقائے باہمی، رواداری اور جامع ترقی کے پیغام کی یاد دلاتا ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک ایسے قائد ہیں جو ہمیشہ اتحاد اور امن کی بات کرتے ہیں اور وہ ایک بہتر مستقبل کی امید ہیں۔ شازیہ مری نے پوری قوم کو پیغام دیا کہ وہ بھی اس موقع پر اپنے اردگرد امن، محبت، اور بھائی چارے کا پیغام عام کریں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔