راولپنڈی(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پرون وے کیخلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری۔رواں ماہ ابتک ون وے کیخلاف ورزیوں پر9525کو چالان117تھانہ بند۔ون وے کی خلاف ورزی حادثات اور ٹریفک جام کا سبب بنتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے خصوصی احکامات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ون وے کیخلاف ورزیوں پر60روزہ خصوصی مہم جاری .
خصوصی مہم کے دوران رواں ماہ ابتک ون 9525چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے117کو تھانہ میں بند کیا گیا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی نا صرف حادثات بلکہ بعض اوقات ٹریفک جام کا سبب بھی بنتی ہے، مکمل سروے کے بعد 44اہم مقامات پر ون وے اور بلیک سپاٹس کی نشاندہی پران مقامات پر اضافی ٹریفک اہلکار تعینات کرتے ہوئے مرتکب افراد کیخلاف بلا امتیاز کاروائیوں کے احکامات جاری کیے گئے،جنھوں نے چند دنوں میں ہی نہ صرف ون وے کیخلاف ورزیوں پر کافی حد تک قا بو پایا جس سے ناصرف حادثات کی شرح میں کمی واقع ہوئی بلکہ ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ون وے کیخلاف مہم کے دوسرے مرحلہ میں ون وے کیخلاف ورزی کے مرتکب افراد کو نہ صرف چالان دیے جائیں گے بلکہ انکے لائسنس بھی معطل کیے جائیں گے لہذا میری شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ چند سیکنڈ ز کی جلدی کی خاطر اپنی اور دوسروں کی جان داؤ پرنا لگائیں اور دوران ڈرائیونگ درست راستے کا انتخاب کریں.

