راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی، سی پی او نے بہترین کارکردگی پر ڈی ایس پی سٹی ٹریفک ظفر عالم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈی ایس پی سٹی ٹریفک ظفر عالم کو آفیسر آف دی منتھ قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی، سی پی او نے بہترین کارکردگی پر ڈی ایس پی سٹی ٹریفک ظفر عالم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا.
سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈی ایس پی سٹی ٹریفک ظفر عالم کو آفیسر آف دی منتھ قرار دیا،پیشہ وارانہ فرائض کی بہترین انجام دہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران شاباش اور حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی بلا تعطل روانی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

