فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (مارگلہ آرچرڈ پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم ) کے سہ فریقی ڈیویلپمنٹ معاہدے کی منظوری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کا43 واں اجلاس آج منسٹری اف ہاؤسنگ اینڈ ورکس میں منعقد ہوا جس میں معزز بورڈ نے مارگلہ آرچرڈ پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم (جو کہFGEHA, ڈی ایچ اے اور سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کا مشترکہ منصوبہ ہے ) کے سہ فریقی ڈویلپمنٹ معاہدے کی ڈی ایچ اے کے ساتھ باقاعدہ منظوری دی۔ اس سلسلے میں 26 ستمبر 2025ء کو FGEHA, ڈی ایچ اے ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان باضابطہ طور پر ڈیویلپمنٹ معاہدہ سائن ہوگا ۔جس کی باقاعدہ طور پر منظوری بورڈ نے دی ہے ۔اور منسٹری آف لاء نے اس ایگریمنٹ کو باقاعدہ طور پر تصدیق کی ۔26 ستمبر 2025 سے معاہدہ سائن ہونے کے بعد اس پروجیکٹ پر باقاعدہ طور پر تیزی سے کام شروع ہو جائے گا ۔اور یہ پروجیکٹ جلد از جلد اپنی تکمیل کو پہنچے گا ۔

اس منصوبے کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اپنے معزز الاٹیز کو عالمی معیار کی جدید اور سہولیات سے آراستہ رہائشی ماحول فراہم کرے گی اس کے ساتھ ساتھ اسکیم میں کمرشل ایریاز، پارکس، تعلیمی ادارے، مساجد اور دیگر عوامی سہولیات کے لیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے، کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے تمام الاٹیز کو مبارکباد پیش کی ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نےاس بات کو واضح کیا کہ جن وفاقی ملازمین کو پلاٹس مل چکے ہیں ان کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے ۔اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسی طرح ماضی کی مشکلات پر قابو پا کر ادارہ شفاف اور موثر خدمت کی طرف گامزن رہے گا ۔ اور مستقبل میں بھی ممبران کی خدمت اور رہائشی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح رہے گی۔ہاؤسنگ اتھارٹی اپنی باقی سکیموں پر بھی جلد از جلد کام مکمل کرے گا.