نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نےکہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف اسی صورت میں نوبیل امن انعام حاصل کرسکتے ہیں جب اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان غزہ میں جاری تنازع ختم کروادیں نیویارک میں فرانسیسی میڈیا کو دیےگئے انٹرویو میں میکرون نے کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنا ضروری ہےکہ وہ غزہ میں فوری جنگ بند کرے۔فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ اگر غزہ میں جنگ جاری رہتی ہے اور اسرائیلی فوج شہریوں کا قتل جاری رکھتی ہے تو ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔

