راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق کرکٹ میچ کے لئے سکیورٹی و ٹریفک پلان، راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے، سی پی او،ٹریفک انتظامات کے لئے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دیں گے، سی پی او،سینئر افسران فیلڈ میں سیکورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کریں گے،پاک ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوینٹی میچ کے لئے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق کرکٹ میچ کے لئے سکیورٹی و ٹریفک پلان،سی پی او سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے،ٹریفک انتظامات کے لئے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دیں گے، سینئر افسران فیلڈ میں سیکورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کریں گے،روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے.

سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی جس کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف گشت کریں گی،شہریوں کی سہولت کے لیے موثر ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں،پاک ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوینٹی میچ کے لئے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔


