اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی فی کلو قیمت میں5 روپے88 پیسے کی کمی کر دی گئی۔جمعہ کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 69روپے 44 پیسے سستا کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 3 سو 78 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے ، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 5 روپے 88 پیسے کمی کے بعد 201روپے 60پیسے مقرر کی ہے۔

