بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر قانونی کٹوتیوں کے الزام میں 2 گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر )ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والے عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری کیا ہے ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران محمد تنویر اور جمشید ثاقب کو گرفتار کیا۔ چھاپہ مار کارروائی اڈا پرمٹ، لودھراں میں واقع ایک شاپ پر کی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں سے فی کس 1000 سے 1500 روپے غیر قانونی کمیشن کے طور پر کاٹ رہے تھے۔ ملزمان کو کمیشن وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان سے متعدد شناختی کارڈز، بینک کنیکٹ ڈیوائسز اور دیگر متعلقہ مواد بھی برآمد کیا گیا ہے ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔