27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پہلے سینیٹ آف پاکستان میں پیش کیاجائے گا. وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پہلے سینیٹ آف پاکستان میں پیش کیاجائے گا، جب آئینی ترمیم ایوان میں پیش کی جاتی تو بہتر ہوتا اس پر بات ہوتی۔بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہر دور میں انتخابات اور مینڈیٹ پر سوالات اٹھتے رہے ہیں،2018ء کے انتخابات کو آر ٹی ایس کا الیکشن کہا گیا،پاکستان کے آئین میں ترمیم دو تہائی اکثریت سے ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات کو سیاسی رنگ بھی دیا گیا،2006ء کے میثاق جمہوریت میں کیا آئینی عدالتوں کی شق موجود نہیں تھی؟ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ججز کو گھر بھیجنے کا ایک ہی فورم ہے،یہ بات واضح کر دوں کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے 18 ویں ترمیم رول بیک نہیں ہو رہی۔ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ اس قسم کی غلط فہمیاں اور افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔