اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کوئی پیغام لے کر نہیں آیا، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ دیکھ کر نکات پر بات کر سکتے ہیں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کے ساتھ معمول کی سیاسی ملاقات تھی، ایسی ملاقاتیں تو ہوتی رہتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے کوئی پرچہ آؤٹ کیا ہے، لیکن اس کے درست یا غلط ہونے کا معلوم نہیں، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ دیکھ کر نکات پر بات کر سکتے ہیں، اس سے قبل کچھ نہیں کہنا چاہتے، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

