راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی تنظیمی عہدوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔ قیادت نے مسز شمسہ کنول (مسز ملک خرم اعوان) کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات ڈسٹرکٹ راولپنڈی مقرر کیا۔
اس موقع پر مسز شمسہ کنول نے قیادتِ مسلم لیگ (ن) نزہت صادق، نوشین افتخار، آسیہ ناز تنولی، طاہرہ اورنگزیب اور طاہرہ مشتاق کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی محنت، تنظیمی خدمات اور پارٹی کے لیے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری سونپی۔انہوں نے کہا کہ وہ بطور سینئر نائب صدر راولپنڈی اور جنرل سیکرٹری پی پی کے اپنی سابقہ کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ “ان شاءاللہ ہمیشہ کی طرح مزید تن دہی سے کام کروں گی اور قائدین میاں محمد نواز شریف، محترم جناب شہباز شریف اور مریم نواز صاحبہ کے عوام دوست اقدامات کو عوام تک پہنچاؤں گی۔”
دیگر اراکین جنہیں نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ان میں ھما چغتائی (صدر پی پی 14)، فرح ظفر (جنرل سیکرٹری پی پی 14)، ثمینہ عارف (نائب صدر ڈسٹرکٹ راولپنڈی)، روبینہ تحسین (سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ راولپنڈی) اور فوزیہ قمر (نائب صدر ڈسٹرکٹ راولپنڈی) شامل ہیں مسز شمسہ کنول نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ قیادت کی رہنمائی میں پارٹی کے منشور اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گی۔

