شازیہ مری کا معروف ادبی و تعلیمی شخصیت عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے معروف ادبی و تعلیمی شخصیت عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ عارفہ سیدہ زہرہ نے ہمیشہ تعلیم، سماجی انصاف اور قومی ترقی کے لیے کام کیا،انہوں نے معاشرتی شعور بیدار کرنے اور علمی گفتگو کو فروغ دینے میں متحرک رہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال سے علمی اور فکری دنیا میں بڑا خلا پیدا ہوا اسے پر نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کی بے مثال جہدوجہدکی۔ انہوں نے کہاکہ عارفہ سیدہ زہرہ کی علمی، ادبی اور فکری خدمات ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا، ان کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں عارفہ سیدہ زہرہ کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات اور اہلخانہ کے صبر کے لیے دعاکی۔