سرکاری سکیم کے حج 2026 کے حج واجبات کے بنیادی پیکیج کی دوسری قسط 6 لاکھ 50 ہزار روپے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر ہے. وزارت مذہبی امور

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے حج 2026 کے درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ حج واجبات کے بنیادی پیکیج کی دوسری قسط 6 لاکھ 50 ہزار روپے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر بروز ہفتہ مقرر ہے۔ پیر کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اضافی سہولیات مثلا 2 بیڈ الگ کمرہ منتخب کرنے والے درخواست گزاروں کو دوسری قسط کے ساتھ 2 لاکھ روپے فی کس اضافی جمع کرانا ہوں گےجبکہ 3 بیڈ الگ کمرہ منتخب کرنے والے درخواست گزاروں کو 67 ہزار روپے فی کس اضافی جمع کرانا ہوں گے۔ 4 تا 6 افراد فیملی روم یا شیئرنگ روم کے لئے کوئی اضافی اخراجات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو تاکید کی جاتی ہے کہ بینک میں دوسری قسط جمع کراتے وقت پیکیج کی تفصیلات اچھی طرح سمجھ لیں اور اس کے مطابق واجبات جمع کرائیں۔ اگر کسی درخواست گزار فیملی کو 2 بیڈ الگ کمرہ یا 3بیڈ الگ کمرہ درکار ہے تو اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور بینک سے اپنا پیکیج تبدیل کرا کر اضافی رقم جمع کرا دیں۔ یاد رہے کہ بعد میں یا سعودی عرب پہنچ کر حج پیکیج کی تبدیلی ممکن نہیں ہو گی۔ مزید معلومات کے لئے اپنی متعلقہ بینک برانچ یا حج ہیلپ لائنز 9205696-051، 9216980-051 ، 9216981-051 اور 9216982-051 یا ای میل [email protected] سے رابطہ کریں ۔