اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں محمد حنیف عباسی نے کہا کہ عرفان صدیقی ایک زیرک سیاستدان، محبِ وطن رہنما اور علم و قلم کے امین تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مرحوم نے سیاست، صحافت اور تعلیم کے میدان میں گرانقدر خدمات انجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ عرفان صدیقی نے جمہوریت کے استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔

