راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی اسپورٹس کمپلیکس میں جدید سہولیات سے آراستہ سوئمنگ پول کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر پنجاب فیصل ایوب کھوکھر تھے، جنہوں نے ربن کاٹ کر سوئمنگ پول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری، ایم پی اے اسماء عباسی، ایم پی اے رفت عباسی، ایم پی اے زیب النساء اعوان، ایم پی اے شازیہ رضوان، سابق ایم پی اے لبنیٰ ریحان پیرزادہ، حاجی سید شاہد اقبال، راجہ باسط مسکین، راجہ یاسر چوہدری، محسن گجر اور مقبول احمد خان بھی موجود تھے تقریب میں شرکاء نے اس اقدام کو نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا اور کھیلوں کے شعبے میں حکومت کی توجہ کو سراہا۔

