راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی حالیہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس ہائی الرٹ سی پی او سید خالد ہمدانی کا شہر بھر میں سرچ آپریشنز کا حکم تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں حالیہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس ہائی الرٹ سی پی او سید خالد ہمدانی کا شہر بھر میں سرچ آپریشنز کا حکم،سی ہی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد سماج دشمن و شر پسند عناصر کی نگرانی و بیخ کنی ہے،راولپنڈی پولیس ملک و قوم اور شہریوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،

