راولپنڈی(کرائم رپورٹر )پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی مؤثر کارروائیاں — خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ریجنل آفیسر ایس پی فیصل سلیم کی زیرِ نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں پنجاب ہائی وے پٹرول کوٹکے پوسٹ کے اہلکاروں نے جدید ٹیکنالوجی (E-Police App) کے استعمال کے ذریعے ناکہ بندی کے دوران تین خطرناک اشتہاری ملزمان (Category “A” P.O’s) کو گرفتار کیا، جو قتل، اقدامِ قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں مختلف اضلاع میں مطلوب تھے۔
پہلی کارروائی میں راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے مقدمہ نمبر 1354/25 زیرِ دفعہ 324/302/34 ت پ میں قتل کے اشتہاری کو گرفتار کر کے تھانہ حضرو کے حوالے کیا گیا دوسری کارروائی میں سندھ کے ضلع دادو میں مقدمہ نمبر 5/22 زیرِ دفعہ 324/349/148/149 ت پ، تھانہ گٹی جتوئی کے اشتہاری کو گرفتار کیا گیا تیسری کارروائی میں ہری پور کے رہائشی اشتہاری کو گرفتار کیا گیا جو مقدمہ نمبر 54/21 بجرم 393/397/34 ت پ، تھانہ آرٹلری میدان، ضلع ساؤتھ کراچی میں ڈکیتی معہ اسلحہ کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔
تمام گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کو منتقل کر دیا گیا پنجاب ہائی وے پٹرول عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے انسداد اور مجرموں کی بروقت گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مؤثر گشت اور نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

