راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ناہید گل بلوچ نے ملکہ کوہسار مری شہر کا خصوصی دورہ کیا،اس موقع پر ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کے زیر اہتمام مختلف بیوٹیفیکیشن پوائنٹس اور پارکوں کا دورہ کیا،اس موقع پر ایم ڈی ایچ اے راولپنڈی بھی انکے ہمراہ موجود تھے ڈی جی پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ناہید گل بلوچ نے مری میں باغِ شہیداں پارک،پی آئی اے پارک،لوئر ٹوپہ پارک اور فلاور شاپ کا خصوصی دورہ کیا،ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کے بیوٹیفیکیشن اور عوامی سہولت کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا، احمد حسن رانجھا نے ڈی جی پی ایچ اے کو مری میں ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے بیوٹیفیکیشن منصوبوں کے حوالے سے بریف کیا،اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مری میں سیاحوں کی سہولیات اور پارکوں میں خوبصورتی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے،پھولوں پودوں کی سجاوٹ کو مزید نکھارا جائے،تاکہ مری شہر کے حسن میں اضافہ ہو،اس کے علاوہ پارکوں میں سرسبز پودوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، سیاحوں کے لئے مزید سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا .

بعد ازاں ڈی جی پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ناہید گل بلوچ نے مری میں بنائے گئے سٹ آوٹس کا بھی معائنہ کرتے ہوئے خصوصی ہدایات دیں،اس کے ساتھ ساتھ مری میں بیوٹیفیکیشن اور اپ گریڈیشن کے جاری منصوبوں کی سائٹس کا بھی دورہ کیا، ناہید گل بلوچ نے ایم ڈی ایچ اے کے ہمراہ مری میں ایچ اے کے ہیڈ آفس کا بھی دورہ کیا احمد حسن رانجھا نے مری میں پارکوں چوک چوراہوں اور اہم مقامات کی اپ گریڈیشن کے کام کے متعلق آگاہ کیا اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی،ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی نے مری کے موجودہ اور آئندہ بیوٹیفیکیشن منصوبوں پر جاری کام کے حوالے سے بتایا،ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل بلوچ نے ایچ اے راولپنڈی کی مری شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے کاوشوں کو قابلِ تعریف قرار دیا.

انکا کہناتھا کہ مری شہر میں سیاحوں کی سہولت کے تمام منصوبوں پر عمل درآمد کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ ٹورازم کو فروغ مل سکے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تفریحی مقامات کو مزید پرکشش بنایا جائے،تاکہ مری شہر کو خوبصورت اور پرفضا قائم رکھنے میں مدد مل سکے۔ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی نے یقین دلایا کہ ایچ اے راولپنڈی مری میں شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات اور سرسبز ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے.

