وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا موبائل ورلڈ کانگریس 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے دوحہ، قطر پہنچ گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ دو روزہ دورے پر دوحہ، قطر پہنچ گئیں۔ وہ GSMA موبائل ورلڈ کانگریس (MWC 2025) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی ، کانگریس کے دوران وزیر شزا فاطمہ خواجہ جی ایس ایم اے منسٹریل پروگرام میں شرکت کریں گی اور “ڈیجیٹل گورننس: ویژنری پالیسیاں برائے ڈیجیٹل مستقبل” کے عنوان سے کلیدی خطاب کریں گی۔ وہ “Unlocking Digital Growth Across the South Asia-Middle East Corridor: Spotlight on Pakistan” میں بھی خطاب کریں گی اور “Digital Nations APAC Dialogue: Policy Innovation & Investment for Regional Impact” میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گی۔

سرکاری ملاقاتوں کے دوران وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی ملاقات انجینئر عبدالرحمن المالکی، صدر نیشنل سائبر سیکیورٹی ایجنسی قطر (NCSA)؛ محمد علی محمد المنعی، وزیرِ مواصلات و اطلاعات قطر؛ اور عبدالرحمن السویٖدی، سی ای او قطر ڈیولپمنٹ بینک (QDB) سے بھی ہوگی۔