لاہور (ویب ڈہسک) جنوبی افریقی سپنر عمران طاہر نے 47 برس کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور شاندار کارنامہ انجام دے دیا ، کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے سینٹ لوشیا کنگز کے خلاف صرف 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
عمران طاہر کی تباہ کن بولنگ کے باعث سینٹ لوشیا کنگز کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، پانچ وکٹوں کی اس شاندار کارکردگی کے ساتھ عمران طاہر مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ، 47 سال کی عمر میں ان کی یہ کارکردگی ثابت کرتی ہے کہ وکٹیں لینے کی ان کی بھوک اب بھی برقرار ہے۔

