اسلام آباد (کرائم رپورٹ )وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) نے انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈیولپمنٹ (ICMPD) کے مائیگرینٹ ریسورس سینٹر پاکستان کے تعاون سے گجرات میں کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا تاکہ انسانی اسمگلنگ اور مہاجرین کی غیر قانونی منتقلی کے مسائل کو اجاگر کیا جا سکے ، سیشن کا مقصد شرکاء کو محفوظ مہاجرت کے طریقے، غیر قانونی مہاجرت کے نتائج اور ان جرائم کے خلاف ایف آئی اے کے کردار سے آگاہ کرنا تھا۔ ایف آئی اے اور ایم آر سی لاہور کے مقررین نے کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا اور عوامی تحفظ کے لیے آگاہی، تعاون اور مؤثر رپورٹنگ کے نظام کی ضرورت اجاگر کی۔
یہ اقدام ایف آئی اے کی کمیونٹی کی شمولیت کو مضبوط بنانے اور ایک محفوظ اور باخبر معاشرہ قائم کرنے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

