راولپنڈی (کرائم رپورٹر) سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پروقار الوداعی تقریب، ٹرانسفر ہونے والے افسران میں ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن رضا تنویر سپرا شامل ہیں، ایس ایس پی کاشف ذوالفقار بطور ڈی پی او چکوال جبکہ ایس ایس پی رضا تنویر سپرا بطور ڈی پی او مری ٹرانسفر ہوئے ہیں، تقریب میں سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی سی آئی اے، ایس پی سیکورٹی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر سینئر افسران کی شرکت.

سی پی او راولپنڈی اور افسران نے ٹرانسفر ہونے والے افسران کو اعزازی شیلڈز اور تحائف دیے،ایس ایس پی کاشف ذوالفقار اور ایس ایس پی رضا تنویر سپرا کی راولپنڈی پولیس کے لیے گرانقدر خدمات لائق تحسین ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد، ٹرانسفر ہونے والے افسران میں ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن رضا تنویر سپرا شامل ہیں، ایس ایس پی کاشف ذوالفقار بطور ڈی پی او چکوال جبکہ ایس ایس پی رضا تنویر سپرا بطور ڈی پی او مری ٹرانسفر ہوئے ہیں، تقریب میں سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی سی آئی اے، ایس پی سیکورٹی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی .

سی پی او راولپنڈی اور افسران نے ٹرانسفر ہونے والے افسران کو اعزازی شیلڈز اور تحائف دیے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر ہونے والے افسران نے تعیناتی کے دوران بہت محنت سے کام کیا، ایس ایس پی کاشف ذوالفقار اور ایس ایس پی رضا تنویر سپرا کی راولپنڈی پولیس کے لیے گرانقدر خدمات لائق تحسین ہیں، سی پی او راولپنڈی اور دیگر افسران نے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

