ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے انویسٹی گیشن افسران میں تعریفی اسناد تقسیم

لاہور(بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی جانب سے مختلف سرکلز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انویسٹی گیشن افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں، جبکہ نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران کو “آفیسرز آف دی منتھ” کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تقریب کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے انسپکٹرز بلال اختر، عبداللہ خان اور سیما فردوس کو تعریفی سرٹیفیکیٹس دیے گئے۔ اسی طرح سب انسپکٹرز راؤ شفیق، محسن عقیل اور نیحہ شکیل کو بھی ان کی پیشہ ورانہ خدمات پر سراہا گیا اس کے علاوہ اے ایس آئی ماریا جان جبکہ کانسٹیبلان فیصل رحمان اور رائے شعیب بھی تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں شامل تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعریفی اسناد کی تقسیم کا مقصد افسران کی محنت کو تسلیم کرنا اور ادارے میں صحت مند مقابلے کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن افسران نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، ایمانداری اور انتھک محنت سے نہ صرف ادارے کی ساکھ میں اضافہ کیا بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی مضبوط کیا ہے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کا کہنا تھا کہ فرض شناسی اور دیانتداری ایف آئی اے کی اصل طاقت ہے اور کارکردگی کی بنیاد پر حوصلہ افزائی ادارے کی شفاف روایت کا حصہ ہے۔ انہوں نے پیچیدہ کیسز کی کامیاب تحقیقات پر افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ قومی جذبے، لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں۔

تقریب میں شریک افسران نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی مزید بہتر کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے کہا کہ ایف آئی اے لاہور زون میں ہر ماہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا، تاکہ ادارے کے کام کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔