راولپنڈی پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائی، 4 گرفتار، 1317 پتنگیں اور 6 ڈوریں برآمد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 4 پتنگ سپلائر گرفتار،1317 پتنگیں اور 6 ڈوریں برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے4 پتنگ سپلائرز کوگرفتارکرکے1317 پتنگیں اور 6 ڈوریں برآمدکرلیں .

نصیر آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1000 پتنگیں اور 3 ڈوریں برآمد کیں، گوجرخان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 290 پتنگیں اور ڈور برآمد کی، سٹی پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 27 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کیں.

زیر حراست افرادکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔