راولپنڈی: ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی ڈولفن فورس کے افسران و اہلکاروں سے کارکردگی میٹنگ، سٹریٹ کرائم روکنے اور پٹرولنگ کی ہدایات

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ڈولفن فورس کے افسران و اہلکاروں سے میٹنگ، ایس ایس پی آپریشنز نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنز نے ڈولفن فورس کو سٹریٹ کرائم کی روک تھام اور موثر پٹرولنگ کے حوالے سے ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے، ڈولفن فورس کے جوان آپریشنل ڈیوٹیز کے دوران بمطابق ایس او پی فرائض سر انجام دیں،ایس ایس پی آپریشنز، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے.

جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ڈولفن فورس کے افسران و اہلکاروں سے میٹنگ کا نعقاد، ایس ایس پی آپریشنز نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنز نے ڈولفن فورس کو سٹریٹ کرائم کی روک تھام اور موثر پٹرولنگ کے حوالے سے ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے .

ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ سروس ڈیلیوری کی فراہمی اولین ترجیح ہے، غفلت اور کوتاہی کسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی، ڈیوٹی پر مامور افسران بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، ڈیوٹی الرٹ ہو کر سرانجام دیتے ہوئے اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے، آپ سب سے محنت اور لگن سے اپنی ڈیوٹیز سرانجام دینے کی توقع رکھتا ہوں، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔