اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کے سابق ایس ایس پی سیف سٹی ڈاکٹر محمد اقبال کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ نے ایس ایس پی سیف سٹی سے ملاقات کی،اسلام آباد پولیس میں تعیناتی پر خد مات کو سراہااور ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس سے ٹرانسفر ہونے والے سابق سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس سیف سٹی اسلام آباد ڈاکٹر محمد اقبال کے اعزاز میں پروقارالودعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی اسلام آباد محمد ہارون جوئیہ اور دیگر افسران نے شرکت کی .

ڈی جی سیف سٹی نے سابق ایس ایس پی سیف سٹی ڈاکٹر محمد اقبال کے مختلف ڈویژن میں تعیناتی پر ان کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ ایک اچھا پولیس آفیسر وہ ہے جو اپنے فرائض منصبی بطریق احسن ادا کرے اورایک لیڈر کے طور پر ہمیشہ فرنٹ پر رہ کر اپنے ماتحتوں کو لیڈ کرے، انہوں نے نئی تعینا تی پر ایس ایس پی سیف سٹی ڈاکٹر محمد اقبال کو مبارکباد دی اورانکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، سابق ایس ایس پی سیف سٹی نے اسلام آباد پولیس میں بطور ایس ایس پی لاءاینڈ آرڈر/ٹریننگ اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی اپنے فرائض منصبی سرانجام دئیے.


