پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل فوری حل کے احکامات

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری،ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابقایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری .

ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کا کہنا تھاکہ مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔