اسلام آباد پولیس کی پتنگ بازوں اور فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، خطرناک دھاتیاں ضبط اور تلف کی گئیں

اسلام آباد (کرائم رپورٹر ) اسلام آ باد پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بڑ ے پیمانے پر کر یک ڈاون جاری رواں ما ہ کے دوران پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے قبضہ سے برآمد ہو نے والی پتنگیں اور خطر نا ک ڈوریں تلف کر د یں گئیں، پتنگ با زی کے خونی کھیل کے سبب معصوم جانوں کا ضیاع ہر گز برداشت نہیں کیا جا ئے گا، آئی جی اسلام آباد.

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آ باد پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کر یک ڈاو¿ن جاری ہے،اس سلسلے میں رواں ماہ کے دوران پتنگ بازوں اور فروشوں کے قبضہ سے برآمد ہو نے والی پتنگیں اور خطر نا ک ڈوریں تلف کر دی گئیں ہیں، آئی جی اسلام آبادنے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی کے نقصانات اور قانونی کارروائی کے متعلق آگاہ کریں،شہری اپنی معاشرتی و قانونی ذمہ داری نبھائیں اور پتنگ بازی کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں ،پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے .

اس عمل سے کوئی شخص زندگی بھر کے لئے معذور اور مو ت کا شکار ہوسکتاہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آبا د پولیس کا پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاو¿ن جاری رہے گا،پتنگ بازی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے،اسلام آباد پولیس پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خلاف مسلسل قانونی کارروائیاں عمل میں لارہی ہے،کیونکہ دھاتی ڈور انسانی جان کے لئے خطرہ ہے،پتنگ بازی کے خونی کھیل کے سبب معصوم جانوں کا ضیاع ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریو ں کی جا ن و ما ل کی حفاطت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے.