کراچی (بیورو رپورٹ) امیر سیاسی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ رمضان کے بعد آئی پی پیز مافیا کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے، امیر سیاسی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 41 ہزار سکولوں میں سے 28 ہزار میں سہولیات نہیں، سکولوں کا بجٹ جاگیردار ہڑپ کر جاتے ہیں،امیر سیاسی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ قبضہ گروپوں سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے، نوجوان اٹھیں گے تو انہیں حق ملے گا۔

