ایف-14/15 کے متاثرین وفاقی وزیر ہاؤسنگ کے افتتاح کے موقع پر ایف جی ایچ اے کے خلاف احتجاج کریں گے

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی جانب سے متاثرین ایف 14/15 کو کروڑوں روپے کی ادائیگیاں پلاٹ کی الاٹمنٹ لیٹر نہ دینے پر سوموار کے روز وفاقی وزیر ہائوسنگ کی آمدکےموقع پر متاثرین F14 اور ایف 15 نے حتجاج کا اعلان کردیا متاثرین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے وفاقی وزیر کو افتتاح نہیں کرنے دیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ہائوسنگ تعمیرات سوموار کے روز سیکٹرF14.15 کے ترقیایت منصوبے کا افتتاح کریں گے.

جبکہ اس موقع پر میرا جعفر‘ میرا سنبل‘ اکو ٹھلہ سیداں‘ جنھگی سیداں‘ ترنول کے متاثرین نے اعلان کیا ہے کہ 16فروری کو وفاقی وزیر ہائوسنگ ایف 14سیکٹر میں ترقیاتی کام کا افتتاح کرنے آرہے ہیں اس موقع پر متاثرین فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے افسران جن میں ڈائریکٹر لینڈ‘ ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کی جانب الاٹمنٹ لیٹ ڑجاری نہ کرنے‘ زمین کی ادائیگیاں نہ کرنے پر بھرپور احتجاج کریں گے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے وفاقی وزیر کو نہ افتتاح اور نہ ہی زمین کا قبضہ دیں گے۔

یہ احتجاج ڈھوک سرائیاں میں کیا جائے گا جبکہ دوسری جانب ایف جی ای ایس اے نے سیکٹر ایف 14/15 کی ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد سوموار کے روز کیا جس میں وفاقی وزیر ہائوسنگ ریاض حسین پیرزادہ بطور مہمان خصوصی ہونگے جبکہ دوسری جانب متاثرین نے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔