ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کے 32 ہزار ہلاکتوں کے دعوے کو چیلنج کر دیا، واشنگٹن سے شواہد کا مطالبہ

تہران(ویب ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان بیانات کی جنگ میں تیزی، ڈونلڈ ٹرمپ کے 32 ہزار ہلاکتوں کے دعوے پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ سے 32 ہزار ہلاکتوں کا ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے عباس عراقچی نے واشنگٹن کو پیغام بھیجا ہے کہ اعداد و شمار پر شبہ ہے تو ثبوت لائیں، ایرانی حکومت مکمل شفافیت کے ساتھ تمام متاثرین کی فہرست دے چکی ہے۔

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ فہرست میں 3117 عام شہری اور 200 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں واضح رہے کہ ٹرمپ نے ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ جنوری مظاہروں میں ہزاروں افراد مارے گئے، 800 سے زائد افراد کو پھانسی دیئے جانے کا خدشہ تھا غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے معاملے پر تہران اور واشنگٹن کشیدگی برقرار ہے۔