اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سکیورٹی صورتحال میں بہتری کے بعد متحدہ عرب امارات کے اہم ایئرپورٹس سے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز سمیت نجی ایئرلائنز نے فلائٹ آپریشنز کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں ، اطلاعات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور فجیرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آج پروازیں معمول کے شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای انتظامیہ نے ایئرلائنز کو فلائٹ آپریشنز بحال کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے، جس کے بعد فضائی سفر بتدریج معمول پر آنا شروع ہو جائے گا۔

