اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )سابق وزیراعظم ازاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی سوسائٹی تاج ریزیڈنشیا کے متاثرین کا دفتر کے باہر شدید احتجاج کروڑوں روپے وصول کرنے کے بعد تاحال کوئی پلاٹ نہیں ملا سردار تنویر الیاس نے پانچ سالوں سے متاثرین سے رقوم حاصل کر لیے ہیں لیکن پلاٹ نہیں دے رہا تفصیلات کے مطابق تاج ریزیڈنشیا ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف ان کے دفتر کے باہر سوسائٹی کے مالک سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا .

مظاہرین نے تنویر الیاس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ پانچ سالوں سے تاج ریزیڈنشیا انتظامیہ ان سے پلاٹوں کے نام پر رقم لے چکی ہے لیکن آج تک پلاٹ نہیں ملا متاثرین نے احتجاج بلو ایریا مرکز میں سردار پلازے میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش بھی کی اس دوران سیکیورٹی عملے نے ان کو دفتر کے اندر جانے سے روک دیا جس پر متاثرین نے پلازے کے مرکزی دروازے پر دھرنا دیتے ہوئے احتجاج جاری رکھا احتجاجی دھرنے میں خواتین متاثرین کی بھی باری اکثریت نے شمولیت اختیار کی.

یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینیئر رہنما ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس کی سوسائٹی نے راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران جن میں ڈائریکٹر سمیع اللہ نیازی ، انسپکٹر طارق کمبو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شزہ تنویر ، کی ملی بھگت سے پانچ سالوں سے کھلی چھٹی دے رکھی ہے سوسائٹی انتظامیہ لوگوں سے پلاٹوں کے نام پر کروڑوں روپیہ تے ا چکے ہیں اور ان کا حصہ راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران بھی وصول کرتے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پلاٹ دیے جائیں متاثرین کا کہنا ہے کہ تاج ریزیڈنشیا سوسائٹی کے پاس زمین ہے ہی نہیں اور شہریوں سے لاکھوں روپے پلاٹوں کے نام پر وصول کیے جا رہے ہیں متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت تک یہاں سے نہیں جائیں گے جب تک کہ ہمیں پلاٹ نہیں دیے جاتے متاثرین نے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا ہے اس دوران پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی.

