حافظ نعیم الرحمان کی ایمل ولی خان کوسیاسی پارٹی جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنوں میں شرکت کی دعوت

لاہور (بیورو رپورٹ) امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سینیٹر ایمل ولی خان کو سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنوں میں شرکت کی دعوت دی، جسے ایمل ولی خان نے قبول کر لیا ، حافظ نعیم الرحمان کا اے این پی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال، مہنگائی اور پٹرولیم لیوی کے خلاف جاری احتجاجی دھرنوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کو عوامی حقوق اور مہنگائی کے خلاف اکٹھا ہونا ہوگا ، امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز اور لیوی کا بوجھ فوری طور پر کم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے کہ پٹرولیم لیوی اور مہنگی بجلی کے خاتمے تک سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کی ملک گیر تحریک جاری رہے گی۔

سینیٹر ایمل ولی خان نے پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور پٹرولیم لیوی کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے۔