پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی دھمکی، حکومت کا ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر ) ملک بھر میں پیٹرول کے ریٹ زیادہ ہو نے ، پٹرولیم ڈیلرز کی مراعات، منافع کے مارجن کم ہو نے پر ڈیلر کی جانب سے پٹرول پمپ بند کر نے کی دھمکی کے بعد و فاقی وزیر نے اجلاس طلب کر لیا اس حولے سے وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشنز اجلاس بلایا ہے۔

اجلاس آج وزارت کے کمیٹی روم میں و فاقی وزیرِ پٹرولیم کی زیرِ صدارت ہوگا۔اجلاس میں چیئرمین پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن عبدالصیع خان وائس چیئرمین وسیم کیانی سینیئر وائس چیئرمین چوہدری عرفان الہی اور دیگر عہدے داروں شرکت کریں گے وزارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس میں تیل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے اس موقع پر ایسوسی ایشنز کےنمائندگان شرکت کریں کےذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈیلرز کی مراعات، منافع کے مارجن اور صارفین کو درپیش مسائل سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔