اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق دار کی زیر صدارت آج فیول سبسڈی اسکیم پر نیشنل اسٹریئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے، موٹرسائیکل، پبلک ٹرانسپورٹ اور زرعی سبسڈی کے نفاذ پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیٹ بینک اور صوبائی حکام کی معاونت سے پبلک سروس ٹرانسپورٹ کے لیے ادائیگیاں شروع کی جائیں گی۔ موٹرسائیکل سبسڈی کے لیے موبائل ایپلیکیشن بھی لانچ کی گئی ہے اور ادائیگیاں آج شام سے شروع ہونے کا امکان ہے ڈپٹی وزیراعظم نے سبسڈی کے نظام کو سادہ، شفاف اور عوام کے لیے آسان بنانے پر زور دیا۔ اجلاس میں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام، SAPM طارق باجوا، سیکرٹریز اور تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شریک تھے۔

