ایران امریکا مذاکرات کا نیا دور جلد متوقع، خطے میں مثبت پیش رفت.وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران امریکہ کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہوگا وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دوبارہ مذاکرات کے امکانات اب بھی موجود ہیں، مذاکرات کے بعد اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی منفی بات سامنے نہیں آئی، صرف مثبت باتیں ہی سامنے آ رہی ہیں۔

کیا آئندہ خطے کے فیصلے پاکستان کرے گا ؟ سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے اللہ تعالی کی ذات کرتی ہےبھارت والے تڑپ رہے ہیں، سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ سڑ گئے نے اُتوں ماتم کر رے نے ۔