اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) فیڈرل ٹیکس محتسب (FTO) سیکرٹریٹ کی جانب سے عام عوام اور میڈیا کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ماضی میں ایف ٹی او کے تمام اعزازی مشیروں (Honorary Advisors) ، جن کی تقرریاں برطانیہ اور دیگر ممالک میں کی گئی تھیں ، 15 جنوری 2026 کے دفتر ی حکم نامے کے تحت فوری طور پر ختم کر دی گئی تھیں۔ایف ٹی او سیکرٹریٹ کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض افراد اب بھی خود کو فیڈرل ٹیکس محتسب کے اعزازی مشیر کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں واضح کیا جاتا ہے کہ ایسے تمام دعوے حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہیں۔
اعزازی مشیر کا عہدہ باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور اس وقت کوئی بھی فرد اس عہدے پر فائز نہیں ہے۔میڈیا سے گزارش ہے کہ وہ خبر کی اشاعت اور نشر و اشاعت میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور کسی بھی فرد کو فیڈرل ٹیکس محتسب کا اعزازی مشیر ظاہر کرنے سے اجتناب کرے۔میڈیا اداروں کے تعاون کو درست اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے سراہا جاتا ہے۔

