Actress Fazila Qazi reveals and strongly criticizes Fly Jinnah’s anti-public policies, accusing the airline of unfairly withholding ticket refunds. capitalnewspoint.com

فلائی جنا ح ایئر لائن کی پالیسی عوام دشمن ٹکٹ کی رقم ہرپ کر نے پر شدید تنقید، اداکارہ فضیلہ قاضی کا انکشاف

کراچی ( ویب ڈیسک) فلائی جنا ح ایئر لائن کی پالیسیوں پر اداکارہ فضیلہ قاضی کی کڑی معروف اداکارہ فضیلہ قاضی نے نجی ایئر لائن Fly Jinnah کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے عوام کے لیے مشکلات کا باعث قرار دے دیا۔ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ایئر لائن نے اپنے نام میں بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کا حوالہ استعمال کیا ہے، مگر اس کی پالیسیز عوامی سہولت کے بجائے صرف منافع کمانے پر مبنی ہیں، جو افسوسناک ہے۔اداکارہ کے مطابق حالیہ کشیدہ حالات کے دوران انہوں نے اپنی فلائٹ کا ٹکٹ تبدیل کروانے کی کوشش کی، تاہم ایئر لائن نے نہ صرف بھاری کٹوتی کی بلکہ باقی رقم کا واؤچر دے دیا، جسے صرف ایک مخصوص مدت میں استعمال کرنے کی شرط عائد کی گئی۔

https://www.facebook.com/share/v/1AsCfthEza/

انہوں نے کہا کہ عالمی ایئر لائنز مشکل حالات میں مسافروں کو ریلیف دیتی ہیں، حتیٰ کہ مکمل ریفنڈ بھی فراہم کرتی ہیں، لیکن فلائی جنا ح ایئر لائن کی مسافروں کو ایسی سہولیات میسر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ رویہ عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔”فضیلہ قاضی نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ایئر لائنز کی پالیسیوں کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے اور انہیں عوام دوست بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ادارے اپنی پالیسیوں میں بہتری نہیں لاتے تو عوام کو چاہیے کہ ایسے اداروں کا بائیکاٹ کریں۔

انھوں نے کہا کہ فلائی جنا ح ایک ایئر لائن ہے اپ نام دیکھیں انہوں نے ہمارے فاؤنڈر کے نام پر اپنی ایئر لائن کا نام رکھا ہےان کی جو بھی پالیسیز ہیں انہیں چاہیے کہ وہ عوام کے لیے ہوں ساری پالیسیز صرف ان کا پیسہ کمانے کے لیے نہ ہو کہ وہ ان پالیسیز سے پیسہ کمائے جا رہے ہیں ابھی وار میں جب یہ وار شروع ہوئی ہے میں نے ایک ٹکٹ لیا اب جب وار ہوئی ہے اور اس وقت پرابلمز ہو رہی ہیں اور اپ کی اپنی اتنی فلائٹس کینسل ہو رہی ہیں اور ہماری بھی ظاہر سی بات ہے وار کے دوران میں کوئی بھی نہیں چاہتا اس وقت ٹریول کرنا اس وقت وہ ٹکٹ میں نے ان سے کہا کہ بھائی یہ اپ کی اتنی فلائٹ کینسلیشنز ہو رہی ہیں ظاہر ہے عوام جنگ کے ڈر جاتے ہیں کوئی بھی نہیں چاہتا اس زمانے میں کہیں بھی ٹریول کرنا تو وہ ٹکٹ میں نے کہا کہ جی مجھے یہ چینج کرانا ہے اور میں ابھی نہیں ٹریول کر سکتی ان کو ریفنڈ کیے ٹوٹل پیسے انٹرنیشنل میرا اپنا ٹکٹ تھا جو کہ مجھے قطر ایرویز نے ریفنڈ کیا ایک روپیہ بغیر کاٹے ہوئے دیا .

لیکن فلائی جنا ح نے پاکستانی ہوتے ہوئے پاکستانیوں کا خون چوسا انہوں نے ایک تو اس میں میرے پیسے کاٹے دو سائیڈ کے 57 کا ٹکٹ تھا جس میں انہوں نے 9 ہزار روپے کاٹے اور وہ 9 ہزار روپے ایک سائیڈ کا اپ کا یہ اس پہ چارج لگے گا دوسری سائیڈ کا واپسی کا یہ چارج لگے گا اور اس کے بعد جو میرے پیسے بچے ان پیسوں کا ایک وچر دیا اور کہا کہ یک سال تک اپ یوز کر سکتے ہیں میں نے کہا کہ مجھے نہیں جانا کہنے لگے کہ تو کسی بلڈ ریلیشن کو دے دیں اب وہ کہتے ہیں کہ نہیں وہ ٹکٹ تو اپ ایک سال تک یوز کر لیںاگرنہیں تو وہ واؤچر ضائع ہو جائے گا انھوں نے کہا کہ فلائی جنا ح ایک ایئر لائن والوں کو شرم آنی چاہیے لوگ بیچارے بات نہیں کر پا رہے ہوتے کچھ نہیں کہہ پا رہے ہوتے کیونکہ وہ ڈرتے ہیں وہ گھبراتے ہیں ان کو پتہ ہے کوئی نہیں سنی جائے گی اور ماشاءاللہ سنی بھی نہیں جاتی کسی کی تو میں ریکویسٹ کروں گی پلیز جو بھی کنسرن اتھارٹیز ہیں.

ان سے اگر ان تک یہ میسج نہیں پہنچ رہا اور ان کے جو کام والے لوگ ہیں وہ ہمیں اپنی پالیسیز بتائیں چلے جا رہے ہیں کہ ہماری یہ پالیسی ہے وہ پالیسی ہے تو اپ کی وہ پالیسیز کہاں جاتی ہیں کہ جب اپ کی اپنی ایئر لائن دو دو تین تین گھنٹہ لیٹ ہوتی ہیں اپ لوگ فلائٹ ڈیلے کرتے ہیں اپ لوگ فلائٹ کینسل کرتے ہیں، اپنی ان پالیسیز کو دیکھیں ان کو چینج کریں، اپ لوگوں کی پالیسیز اپنا پیسہ کمانے کے لیے اور لوگوں کا خون چوسنے کے لیے ہونی چاہیے اور میں تمام لوگوں سے اب ریکویسٹ کروں گی کہ اگر یہ لوگ اس طرح پالیسیز چینج نہیں کرتے تو ہمیں فلائی جنا ح کا بائیکاٹ کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ میرا تو ٹکٹ ضائع ہو جائے گا کوئی بات نہیں 50، 60 ہزار روپے میرے ضائع ہو جائیں گے لیکن میں سچ بات کروں گی تاکہ ائندہ کسی کے پیسے ضائع نہ ہو اور وہ فلائی جنا کا ٹکٹ لینے سے پہلے سوچ لیں.