اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اپریل اور مئی کے لیے تین ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے ٹینڈر کھولا، جس میں عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق تین کارگوز کے لیے 17.99 ڈالر سے 18.88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں موصول ہوئیں۔ 27 سے 30 اپریل کے کارگو کے لیے سب سے زیادہ بولی 18.88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو رہی۔ یکم سے 7 مئی کے لیے 18.54 ڈالر جبکہ 8 سے 14 مئی کے لیے 17.99 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کارگوز کی حتمی خریداری کا فیصلہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا بورڈ کرے گا۔ حکومت نے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی کی فوری فراہمی پر غور شروع کر دیا ہے۔

